تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : تعمیری سوچ معاشرے میں ترقی کی ضامن ہے . انجینئر محمد اعظم بھٹی چیئرمین بہبود فاؤنڈیشن

اوکاڑہ (بیورورپورٹ )سماجی شخصیت انجینئر محمد اعظم بھٹی چیئرمین بہبود فاؤنڈیشن و مینجنگ ڈائریکٹر اے جے سی گروپ آف کمپنیز نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی وترقی کے لیے جدوجہد کرنا ہوگی ،تعمیری سوچ معاشرے میں ترقی کی ضامن ہے ،وطن عزیز کی آزادی کا دن منانے کا بنیادی مقصد یہ عہد کرنا ہوتا ہے کہ ہم ایک قوم بن کر دشمن کے مکروہ عزائم کو مقابلہ کریں گے اور ملک کو ترقی یافتہ بنانے میں کوئی کسر نہ چھوڑیں گے ان خیالات کااظہار انہوں نے سماجی و صحافتی شخصیت محمد مظہر رشید چوہدری سے "ماڈا” آفس اوکاڑہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر معروف سماجی شخصیت سید ندیم مقصود جعفری بھی موجود تھے انجینئر محمد اعظم بھٹی نے کہا کہ خدمت خلق سے بڑھ کر کوئی عبادت نہیں ہمیں اُن افراد کی خدمت وامداد بڑھ چڑھ کر کرنی چاہیے جو یتیمی و بیوگی، بیماری حادثہ یاکسی معذوری کے باعث معاشی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہوں انکی مکمل امداد کے لیے تنظیم”بہبود فاؤنڈیشن رینالہ خورد” بھر پور کردار ادا کر رہی ہے اس کے علاوہ مستحق بچیوں کی شادی، بیوہ خواتین کی کفالت، بزرگ و بیمار افراد کے ماہانہ وظیفے، جو کام نہیں کرسکتے انکو قرضہ حسنہ، بیمار افراد کو علاج و معالجہ کی مکمل سہولت ، بڑے شہروں میں بہترین علاج کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے بہبود فاؤنڈیشن کام کر رہی ہے انہوں نے کہا کہ یوم آزادی کا دن ہمیں اپنے بزرگوں کی قربانیوں کا یاد دلانے کے ساتھ ساتھ اس بات کا بھی تقاضا کرتا ہے کہ ہم وطن کی سلامتی بقا ء ،یکجہتی،امن وامان اور وطن کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کے لیے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کریں۔ محمد اعظم بھٹی نے بین المذاہب اور اقلیتوں کے تحفظ کے حوالے سے حضرت محمد مصطفی ٰﷺکے احکامات اور قائد اعظم محمد علی جناح /ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے فرمودات کی روشنی میں اپنی زندگیاں بسر کرنے اور مسلمانوں کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کے ساتھ بھی بھائی چارہ کا سلوک کرنے کی ضرورت پر زور دیا *

یہ بھی پڑھیں  بیگمات ایسی بھی ہوتی ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker