تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : ضلع بھرمیں پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

اوکاڑہ (بیورورپورٹ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد فیصل رانا کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھرمیں پتنگ بازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری مختلف علاقوں سے متعد د پتنگ فروش اور پتنگ بازوں کو گرفتارکر لیا گیا ۔ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا نے کہا کہ ضلع وکاڑہ میں کسی کو بھی پتنگ کی فروخت یا پتنگ باز ی کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی کسی کو انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت دی جائے گی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا نے چاروں سرکل ہائے کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کسی کے علاقہ میں کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی ہوئی تو ان افسران کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس میں کسی بھی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو سختی سے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا بغیر کسی خوف وخطر پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف بلاتفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے ایس پی انویسٹی گیشن امیر سعود مگسی کی زیر نگرانی ایک ٹیم تشکیل دے دی ہے جو روزانہ کی بنیاد پر اپنی رپورٹ پیش کر گی ۔نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے انہوں کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر سو فیصد عملدرآمد ہو رہا ہے اس میں زیروٹاؤلر نس ہے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button