تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : وطن عزیز کی بقاء کے لئے جاں پیش کرنے والے شہدا قوم کے حقیقی ہیرو و محسن ہیں . سید آفتاب شاہ بخاری

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)وطن عزیز کی بقاء کے لئے جاں پیش کرنے والے شہدا قوم کے حقیقی ہیرو و محسن ہیں۔ شمالی وزیرستان میں جاری ضرب عضب آپریشن کو پوری قوم تائید و حمایت حاصل ہے ۔ پاک فوج نے آپریشن کرکے ملک و ملت کے غداروں کو سبق سکھانے کا فریضہ سرانجام دے کر ہزاروں شہدا کے خون کا قرض چکا دیا ۔جو ظالم قوم کو خون کے آنسورُ لارہے ہیں وہ کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ دفاع ارض وطن کے لئے لاکھوں طلبہ پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں۔ان خیالات کا اظہار انجمن طلباء اسلام کے زیر اہتمام بلدیہ ہال اوکاڑہ میں تحفظ پاکستان امن طلبہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انجمن طلباء اسلام کے مرکزی صدر سید آفتاب شاہ بخاری نے کیا اور نہوں نے کہا کہ آج وطن عزیز انتہائی نازک حالات سے گذررہا ہے موجود حالات میں طلبہ کے کندھوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک و ملت کو بحرانوں سے نکالنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کریں پاک فوج وطن عزیز کی بقاء کے لئے جانوں کے نذرانے پیش کرکے واضع کررہی ہے کہ دھرتی ماں کے لئے سب کچھ قربان کیا جاسکتاہے لیکن وطن عزیز کو کسی ظالم اور دین و طن کے دشمن کے حوالے نہیں کیا سکتا انہوں نے مزیدکہا کہ دشمن قوتیں قوم میں انتشار پھیلانے کے لئے سرگرم عمل ہیں ہمیں مکمل اتحاد ویگانگت کے ذریعے اپنے کھلے اور چھپے دشمن کو پہچان کر ان کے مذموم مقاصد کو خاک میں ملانا ہوگا لاہور سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ریاستی دہشت گردی نے پوری دنیا میں ہمیں شرمندہ کر دیا ہے جسے بھلاناشاید کبھی بھی ممکن نہ ہوسکے جس طرح خواتین و حضرات کو بے دردی سے شہید کیا گیا اور بوڑھوں ،بچوں اور طلباء و طالبات پر جس طرح بہیمانہ تشدد کیاگیا اس سے آمریت تو کیا فرعونیت بھی شرما کر رہ گئی اور دنیا نے دیکھا کہ ریاست کے ادارے کی ناکامی اور سیاست دانوں کی غنڈہ گردی کھل کرسامنے آگئی تجاوزات کی آڑ میں تحریک منہاج القرآن کے کارکنان کو ٹارگٹ کیا گیا بدترین حکمرانوں نے قومی یکجہتی کو پارہ پارہ کرنے میں کوئی کسر نہ چھوڑی لیکن ملک وملت کے وفادار اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر اپنے اوپر تمام مظالم سہہ کر بھی ارض وطن کی بقاء وسلامتی اور قوم وحدت کے لئے اپنا کردار ادا کررہے ہیں بدترین حکمرانی کا طرز عمل دنیا نے دیکھا کہ یہاں جمہوریت نہیں انتقام کی حکومت ہے جس کو عوام کے جان و مال سمیت کسی سے کوئی غرض نہیں ان حالات میں پاک فوج کے حامیوں اور دہشت گردوں کے عزائم کو خاک میں ملانے والوں پر ظلم سے یہ ثابت ہوگیا کہ یہاں قانون و آئین کی حکمرانی نہیں بلکہ جبر کی بات کو مانا جاتا ہے کنونشن سے دیگر مقررین جعفر ماجد اعوان ،رانا محمد اسلم ندیم ،محبوب چشتی ،رانا شہباز ،منیر احمد مصطفائی ،سید فخر گیلانی ،رانا عتیق اسلم خاں ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ملک وملت کی بقاء کے لئے پاک فوج کے ساتھ ہیں ہمارے اکابرین نے وطن بنایا تھا ہم اپنے آباؤ اجداد کی وراثت کو کبھی دہشت گردوں کے حوالے نہیں کرنے دیں گے بلکہ ملک وملت کی بقاء کے لئے جانوں کے نذرانے دینے والے پاک فوج کے جری جوانوں کے ہم قدم ہیں شمالی وزیرستان آپریشن آخری دہشت گردکے خاتمے تک جاری رہنا چاہئیے کنونشن میں ضلع بھر کے کارکنان وانجمن طلباء اسلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button