تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ : بغیر نمبر پلیٹ وغیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن

اوکاڑہ(بیورورپورٹ) اوکاڑہ پولیس کا بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن ،300موٹر سائیکل تھانوں میں بند ،30موٹر سائیکل مالکان پولیس اہلکار ہیں تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدفیصل رانا کے احکامات کی رشنی میں ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ امیر سعود مگسی کی زیر قیادت بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ضلع بھر سے 300سے زائد موٹر سائیکلیں بند کردی گئیں خا ص بات یہ ہے کہ ان میں سے 30موٹر سائیکلیں پولیس اہلکاروں کی ہیں ۔ ڈی پی او اوکاڑہ محمدفیصل رانا نے کہا کہ قانون کے سامنے تمام شہری برابر ہیں قانون سے بالا تر کوئی نہیں ہے بند ہونے والی موٹر سائیکلوں پر قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ کالے شیشے، نیلی بتی ، بغیر نمبر پلیٹ اور غیر نمونہ نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اس مہم سے جرائم پیشہ افراد کی حو صلہ شکنی ہوگئی اور سٹریٹ کرائم میں واضح کمی ہوئی گی * *

یہ بھی پڑھیں  الہی میں تجھ سے دعا مانگتا ہوں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker