تازہ ترینعلاقائی

ڈی پی ایس کالج کرکٹ ٹیم نے اوکاڑا جمخانہ کرکٹ کلب کوچھ وکٹوں سے شکست دیے دی

اوکاڑا(بیورورپورٹ)ڈی پی ایس کالج کرکٹ ٹیم نے اوکاڑا جمخانہ کرکٹ کلب کوچھ وکٹوں سے شکست دیکر ٹونٹی اوورز کے پا نچ میچوں کی سیریز میں تین ایک سے برتری حاصل کرلی۔ جمخانہ کرکٹ کلب نے فیصلہ کن میچ میں 164 رنز سکور کئے جبکہ ڈی پی ایس کالج ٹیم نے چار وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پورا کرلیا۔میچ میں سب سے زیادہ سکورزڈی پی ایس کالج کے وقاص وکی نے بنائے جبکہ جمخانہ کی طرف سے میاں نبیل نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 سکور زکے عوض ڈی پی ایس کالج کے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس ضمن میں ڈی پی ایس کالج کے کرکٹ کوچ ندیم شہباز نے اپنی ٹیم کی بہترین پرفارمنس پرکھلاڑیوں کو سراہتے ہوئے مزید محنت اور پوری لگن سے کامیابیوں کا سفر جاری رکھنے کی دعا کی۔ ڈی پی ایس کالج کے سیکشن ہیڈ تنویر احمد اور پرنسپل فردوس احمد نے بھی کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ انسانی جسم کوتوانا رکھنے کیلئے کھیلوں کوبھی لازمی قرار دیا

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی آئی کےاستعفوں پرالیکشن کمیشن کا قومی اسمبلی سیکریٹریٹ سےرابطہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker