تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:مسلح افرادنےگن پوائنٹ پرشادی شدہ خاتون سمیت تین لڑکیوں کواغواء کرلیا

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون سمیت تین لڑکیوں کو زبردستی گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال کے رہائشی محمد مزمل کی نوجوان ہمشیرہ رابعہ ادریس کو ستلج گرلز ہائی سکول اوکاڑہ کے باہر سے آتشیں اسلحہ سے مسلح مرزا امین، افتخار، لقمان بیگ، آسیہ بی بی اور سمیرا بی بی گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ فاضل والا کے رہائشی بشیر احمد کی نوجوان بیٹی خدیجہ بشیر گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح رمضان، طفر اقبا ل اور ضمیر حیدر اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر خدیجہ بشیر کو گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ39 فور ایل کے رہائشی عبداللطیف کی شادی شدہ بیٹی اللہ رکھی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح نعیم، سلیم، ریاض،فلک شیر اور احمد علی وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں#

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:اوباش شخص نے گن پوائنٹ پر لڑکے کو بدفعلی کا نشانہ بنا دیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker