تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:6سالہ بچی کوزہردے کر قتل کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چھ سالہ بچی کو زہر دے کر قتل کرکے نعش جوہڑ میں پھینک دینے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، پولیس نے بچی کے باپ کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق موضع ڈولہ پختہ کے رہائشی اللہ دتہ ولد رشید احمد کی چھ سالہ بیٹی سونیا رانی لاپتہ ہوگئی اگلے روز اس کی نعش گاؤں کے جوہڑ سے ملی جسے سپردِ خاک کردیا گیا۔ اللہ دتہ کو معلوم ہوا کہ اس کی بیٹی کو ملزمان نصیر احمد، مقدس بی بی وغیرہ نے زہر دے کر قتل کیا بعدازاں اس کی نعش جوہڑ میں پھینک دی پولیس نے اللہ دتہ کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور تفتیش شروع کردی، سونیا رانی کے قتل کے اصل محرکات بعدازتفتیش سامنے آئینگے

یہ بھی پڑھیں  سبی:سٹی پولیس کے علاقہ بزدارآبادسے نوجوان اغواء، مغوی کے گھر میں کہرام مچ گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker