تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتارکرلیا

okaraاوکاڑہ ( مانیٹرنگ سیل) اوکاڑہ پولیس نے چوری اور ڈکیتی کی 51 سے زائد وارداتوں میں ملوث شفیق عرف شیقاگینگ کے پانچ ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے 26 موٹر سائیکلیں ، 20 موبائل ،ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نقدی،اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے ساہیوال جیل بھجوادیا گیا ۔گرفتار ملزمان کی عمریں پندرہ اور بیس سال کے درمیان ہیں۔ پولیس کی شاندار کارکردگی پر شہریوں کا ڈی پی او کو خراج تحسین ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ راجہ بشارت محمود نے اپنے کمیٹی روم میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ شہر میں چند ہفتوں سے موٹر سائیکل چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں بڑھ گئی تھیں ۔اس سلسلہ میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر سلیم وڑائچ ، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن انسپکٹر عزیز احمد چیمہ،ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن انسپکٹر حاجی لیاقت و دیگر پولیس افسران اور ملازمین پر مشتمل خصوصی ٹیم بنائی گئی ۔جسے ان وارداتواں کو ٹریس آؤٹ کر نے کا خصوصی ٹاسک دیا گیا ۔ اس ٹیم نے خصوصی محنت کر تے ہوئے شہر میں ڈکیتی اور چوری کی سنگین وارداتیں کر نے والے شفیق عرف شیقا گینگ سے تعلق رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ہو نے والے ملزمان میں راؤ حسنین ، علی رضا ، ذیشان ، اور عمران وغیرہ شامل ہیں۔ گینگ کاسرغنہ شفیق عرف شیقاپہلے ہی گرفتار ہے جبکہ عمار اور جاوید کی گرفتاری ابھی باقی ہے ۔ ڈی پی او نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے مجموعی طور پر ڈکیتی اور چوری میں 51 وارداتیں ٹریس آؤٹ ہوئیں ہیں جن میں سے 31 وارداتوں کے مقدمات درج ہیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ گرفتار ملزمان سے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے چھینی جانیوالی 26 موٹر سائیکلیں ، 20 موبائل فون ، ایک لاکھ پانچ ہزار روپے نقدی برآمد ہوئی ہے ۔ گرفتار ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے ساہیوا ل جیل منتقل کر دیا گیاہے ۔ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں بنا دی گئی ہیں۔بعد ازاں ڈی پی او نے اپنے دفتر کے سبزہ زار میں برآمد ہونیوالی موٹر سائیکلیں ،موبائل فون اور دیگر سامان مالکان کے حوالے کیا۔

یہ بھی پڑھیں  منڈی بہاالدین: بیوی نے بیٹے کیساتھ مل کر شوہر کوزندہ جلادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker