تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:خاوند نے اپنے بھائی اور ساتھیوں کی مددسے فائرنگ کرکے بیوی کا قتل کردیا

okaraاوکاڑہ( محمد مظہررشید)اوکاڑہ کے نواح میں خاوند نے اپنے بھائی اور ساتھیوں کی مددسے فائرنگ کرکے بیوی کا قتل کردیا مقتولہ چار بچوں کی ماں اورمعمولی رنجش پر اپنے میکے آئی ہوئی تھی ملزمان صلح کے بہانے ساہیوال سے اوکاڑہ آئے تھے تفصیلات کے مطابق موضع اٹھوال سوڈی وال کی رہائشی شاہدہ بی بی کی شادی بارہ سال قبل چک نمبر98نوایل ضلع ساہیوال کے رہائشی محمد نواز کے ساتھ ہوئی تھی جس کے بطن سے دو لڑے اور دو لڑکیاں پیدا ہوئیں چند روز قبل وہ اپنے بچوں کے ہمراہ ناراضگی کے باعث میکے آئی ہوئی تھی کہ گذشتہ روزمحمد نواز اپنے چھوٹے بھائی ریاض اور تین کس ساتھیوں کے ہمراہ صلح کے بہانے موضع اٹھوال بنگلہ گوگیرہ آیا جبکہ شاہدہ بی بی گھر میں موجود تھی ملزمان نے اسکے انکار پر فائرنگ کرکے اسے قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس تھانہ گوگیرہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیں  تم کو بہا لیجائیں گے آنسو غریب کے!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker