تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:رشتہ کے تنازعے میں فائرنگ کے نتیجے میں 3افرادہلاک،عورت زخمی

اوکاڑا(بیورورپورٹ)رشتہ کے تنازعے میں فائرنگ کے نتیجے میں تین افرادہلاک جبکہ ایک عور ت شدید زخمی۔ریسکیو1122اورعوامی ذرائع کے مطابق بابا فرید شوگر ملز کے نزدیک چکنمبر 38/2Rمیں شام کے وقت نوید ولد ارشاد نے مبینہ طور پر آتشین اسلحہ سے لیس ہوکرحدیثاں بی بی زوجہ صادق کے گھر میں فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں حدیثاں بی بی شدید زخمی جبکہ اسکابیٹا عابدعلی اور داماد راشد موقع پرہلاک ہوگئے بعدازاں حملہ آور نے اپنے آپ کوبھی گولی مارکر زندگی ختم کر لی۔ اس واقع کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور ہلاک ہونے والوں اور زخمی خاتون کوڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچا دیا۔پولیس نے کاروائی شروع کردی #

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button