تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:اوکاڑہ ،ساہیوال اور پاکپتن میں ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

اوکاڑہ(نمائندہ خصوصی )ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال فاروق مظہر نے کہا ہے ۔کہ ریجن کے تینوں اضلاع اوکاڑہ ،ساہیوال اور پاکپتن میں ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی پولیس کے سربراہان کو اپلائڈ فار موٹر سائیکلوں اور نام نہادپریس اور پولیس کی جعلی نمبر پلیٹیں لگی موٹر سائیکلوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا ہے ۔اس سلسلہ میں ضلع کے ڈی پی او آفس اور ایس ڈی پی اوزآفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں ۔جو کے کسی بھی مشکوک افراد کی نقل وحرکت بارے اطلاع ملنے پر فوری کاروائی کرنے کے پابند ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں تینوں اضلاع کے ڈی پی او صاحبان سے ملاقات میں کیا اور اس سلسلہ میں تینوں اضلاع کی پولیس کو اس پر فوری عملدرآمد کے لیے ایک سر کلر بھی جاری کر دیا گیا ۔اوکاڑہ ڈی پی او آفس کے کنٹرول روم کا نمبر0449200093جبکہ ان کے ماتحت ایس ڈی پی اوز اور تھانوں کے نمبرز بھی آویزاں کیے جائیں گے ۔انہوں نے واضح ہدایت کی کے تینوں اضلاع میں اپلائڈ فار اور نام نہاد پریس پلیٹوں والی موٹر سائیکلوں کے خلاف بلا تفریق کاروائی عمل میں لائی جائے اور سیاسی پریشر یا دباؤ ہرگز قبول نہ کیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button