تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کی 11مختلف وارداتوں میں 5 خواتین سمیت 17افراد شدید زخمی

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)لڑائی جھگڑے کی گیارہ مختلف وارداتوں میں پانچ خواتین سمیت سترہ افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ6فور ایل کے رہائشی محمد عبدالستار اس کے بھائی گلزار اور والدہ کو سابقہ رنجش پر محمد مشتاق، محمد رمضان، اعظم، انور، عمران اور عمران ولد صدیق نے گھر داخل ہوکر دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ فتح پور کے رہائشی اجمل کو معمولی جھگڑے پر اکبر اور اللہ دتہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ19ون آر کے رہائشی محمد امین کی بیوی کو دوست محمد وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ لکھن کے رہائشی عبدالرزاق کو سابقہ رنجش پر اشرف، مظہر، شاہد، مشتاق، ساجد اور رفیق نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ39ڈی کے رہائشی مقبول حسین کی بیوی پروین بی بی کو محمد حنیف، ذوالفقار علی اور رانی بی بی نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ کچہ پکا کے رہائشی رحمت علی او اس کے بھائی کو سابقہ رنجش پر محمد سرور، طارق وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ ساتویں واردات میں محلہ راٹھوراں والا کے رہائشی اعجاز احمد اور اس کی بیوی کو محمد اشرف، یٰسین، ہیری، بچھا اور اختر نے دستی آلات کے وار کرکے شدیدزخمی کردیا۔ آٹھویں واردات میں جنڈی محلہ کی رہائشی کوثر پروین کو سابقہ رنجش پر اعجاز احمد، جابر خان، شاہد خان اور سیٹھی نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ نویں واردات میں محلہ پیر اسلام کے رہائشی محمد طاہر کو معمولی جھگڑے پر عامر اور محمد عمران نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ دسویں واردات میں نواحی قصبہ بھرت سنگھ کے رہائشی محمد شاہد کو معمولی رنجش پر ظہور احمد وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ گیارہویں واردات میں نواحی قصبہ خانیکے کے رہائشی نذیر احمد اس کے بھائی محمد علی اور مناظر حسین کو سابقہ رنجش پر محمد اسلم عرف بگو، محمد اسلم عرف اچھو، محمد یٰسین عرف طوطی اور ظفر وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:مسلح افرادنےگن پوائنٹ پرشادی شدہ خاتون سمیت تین لڑکیوں کواغواء کرلیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker