تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اغواء کی 2مختلف وارداتوں میں شادی شدہ خاتون سمیت 2لڑکیوں کواغواء

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغواء کی دو مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون سمیت دو لڑکیوں کو اغواء کرکے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ جھجھ کلاں کے رہائشی محمد اکرم کی بیوی پروین بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح محمد اسلم ولد الیاس اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے۔ دوسری واردات میں بستی کریم کے رہائشی خضر حیات کی نوجوان ہمشیرہ ساجدہ بی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح اللہ دتہ، مظہر اقبال، نذیر احمد اور محمد اکرم اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ساجدہ بی بی کو گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button