تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اغواوارداتوں میں 5 لڑکیوں سمیت سات افراد زبردستی اغوا

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغو ا کی چھ مختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر پانچ لڑکیوں سمیت سات افراد کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق فیصل کالونی اوکاڑہ کے رہائشی قمر عباس کی بیٹی مدیحہ عباس کو آتشیں اسلحہ سے مسلح ارشاد،شہبازاورنادرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ اللہ پور کے رہائشی آصف جاوید کی نوجوان ہمشیرہ فرزانہ بی بی کوآتشیں اسلحہ سے مسلح محمد بوٹا ، محمدامین، شہبازاوربیراں بی بی وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ بہاولداس کے رہائشی غلام فریدکی بیٹی زبیدہ بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح صدام حسین، محمد رمضان ، سخی محمد،محمدبلقیس بی بی گن پوائنٹ پرگاڑی میں اغوا کرکے لے گئے۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ کری والاجاگیر کے رہائشی علی احمدکی نوجوان سالی اللہ معافی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح محمد رمضان ولدمنیراحمد اپنے نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر اغواکرکے لے گئے۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ 32ٹوایل کے رہائشی محمدندیم کو آتشیں اسلحہ سے مسلح مشتاق اورذیشان احمد تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر کیری ڈبہ میں اغوا کرکے لے گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ پھلرون وزیر کے کے رہائشی صابرعلی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح محمدعاشق، آفرین شاہ، فاضل شاہ ، حمید شاہ، شفیق شاہ اورامجد شاہ وغیرہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  موت،شادی اور صحت!!!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker