تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس کاچھاپہ، شراب تیارکرنے والی منی فیکٹریوں سےشراب برآمد

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے چھاپے مار کر شراب تیار کرنے والی منی فیکٹریوں سے سینکڑوں لیٹر شراب اور دیگر سامان برآمد کرکے تین افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس نے منجری پر نواحی قصبہ وساویوالہ میں واقع شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری پر چھاپہ مار کر200لیٹر شراب اور دیگر سامان برآمد کرکے عبدالغفور عرف بورا اور ماجد فاروق کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ نواحی قصبہ جبوکہ میں واقع شراب تیار کرنے والی منی فیکٹری سے20 لیٹر شراب اور دیگر سامان برآمد کرکے پیراں دتہ ولد امانت علی کوگرفتار کرلیا ہے۔علاوہ ازیں محمد احمد عرف للی سے15لیٹر شراب اور محمد امیر عرف چٹا سے110گرام چرس برآمد کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلئے ہی

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:پوسٹر لگانے پرتحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں میں تصادم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker