تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مسلح تین افراد کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام ہوگئی

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آتشیں اسلحہ سے مسلح تین افراد کی شادی شدہ خاتون سے زیادتی کی کوشش ناکام ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ مونی والا کے رہائشی عابد حسین کی بیوی پٹھانی بی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح غلام حسین، محمدعباس اور فاروق گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر اس سے زیادتی کی کوشش کرنے لگے جس پر پٹھانی بی بی نے مزاحمت کرتے ہوئے شور مچایا شور کی آواز سن کر اہل دیہہ آگئے ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button