تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں عوام مال وزر سے محروم

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کی لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق سکنہ فرید پور جاگیر کے رہائشی محمد جاوید کے گھر رات کی تاریکی میںآٹھ نامعلوم مسلح آتشیں اسلحہ ڈاکو داخل ہو گئے ۔ اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کویر غمال بناتے ہوئے سات تولے طلائی زیورات، نو تولے چاندی اور 2لاکھ روپے70روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے امدادکالونی کے رہائشی فون چھین لیا اورفرار ہوگئے۔ چک نمبر 45جی ڈی کے رہائشی فخر اقبال کے احاطہ مویشیاں سے نامعلوم ملزمان رات کی تاریکی میں دیوار پھاڑ تین لاکھ روپے مالیت کی بھینسیں چوری کر کے لے گئے۔چک نمبر 14جی ڈی میں نصب واپڈا کا ٹرانسفارمربجلی رات کی تاریکی میں نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے

یہ بھی پڑھیں  نوازشریف کے کہنے پراسمبلیاں تحلیل کروں گا: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker