تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس نےشادی کی تقریبات کےدوران آتش بازی اورفائرنگ کرنےوالےافراد کوگرفتارکرلیا

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پولیس نے شادی کی دو مختلف تقریبات کے دوران چھاپہ مارکر آتش بازی اور فائرنگ کرنے والے افراد کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن کے اے ایس آئی محمد صدیق کو دوران گشت اطلاع ملی کہ محمد علی ولد عبدالغفور کی شادی پر سرعام زبردست آتش بازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے چنانچہ اِس اطلاع پرفوری کاروائی کرتے ہوئے چھاپہ مار کر محمد سلیمان ولد حاجی نائید پرویز سکنہ اے بلاک کو قابوکرلیاگیا جس کے قبضہ سے بھاری مقدار میں آتش بازی کا سامان برآمدہوگیا۔دوسری تقریب میں تھانہ اے ڈویژن کے ایس آئی محمد مرتضیٰ کو دوران گشت مخبر نے اطلاع دی کبابش ہوٹل کے قریب عبدالغفور ولد مختیار احمد سکنہ بستی رحمت پورہ اور چھ نامعلوم افراد شادی کی تقریب کے دوران سرعام آتش بازی اور فائرنگ کرنے میں مصروف ہیں چنانچہ اِس اطلاع پر پولیس نے فوری طور پر مذکورہ جگہ پر چھاپہ مار کر عبدالغفور کو رنگے ہاتھوں قابوکرلیاجبکہ اُس کے دیگر ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker