تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لڑائی جھگڑے کی تین مختلف وارداتوں میں میاں بیوی سمیت پانچ افراد شدید زخمی

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)لڑائی جھگڑے کی تین مختلف وارداتوں میں میاں بیوی سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ27ون اے ایل کے رہائشی اصغر علی اس کی بیوی اور بیٹے کو سابقہ رنجش پر محمد رفیق، غلام رسول، غلام ماجد، محمد یٰسین اور امانت علی نے گھر داخل ہوکر دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ مولیاں چشتی کے رہائشی پیر محمد زبیر کو معمولی رنجش پر محمد اسلم، صدیقو، اکرم اور شفیق وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔تیسری واردات میں نواحی قصبہ کلیئر کلاں کے رہائشی محمد ادریس کو معمولی جھگڑے پر اللہ دتہ، محمد ارشد اور ارشاد بی بی وغیرہ نے دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا، پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں#

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ شہر اورگردو نواح میں ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاپ وارداتوں کاسلسلہ جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker