تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اغوا کی دومختلف وارداتیں، شادی شدہ خاتون سمیت17سالہ لڑکااغوا

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اغوا کی دومختلف وارداتوں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد گن پوائنٹ پر شادی شدہ خاتون اور 17سالہ لڑکے کو زبردستی گاڑی میں اغوا کر کے لے گئے۔ تفصیلات کے مطابق محلہ صدیق نگرکے رہائشی جمیل حسن کی شادی شدہ ہمشیرہ شکیلہ بی بی گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح سرفراز، عجب، عالم شیر اوررشیداں بی بی گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر شکیلہ بی بی کو گاری میں اغواکرکے لے گئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ مستاپروکہ کے رہائشی میاں اللہ یار کے 17سالہ بیٹے محمد عمران کوآتشیں اسلحہ سے مسلح دونامعلوم افراد گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغوا کرکے لے گئے۔علاوہ ازیں نواحی قصبہ رحمن سون کے رہائشی محمدیٰسین کی 12سالہ نواسی راج بانو گھر اکیلی تھی کہ اچانک اسلحہ سے مسلح محمد حسن اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گھر میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر زیادتی کی کوشش کرنے لگے راج بانو کے شور پر اہل محلہ آگئے ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے ،پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  واپڈا ہ نے رینالہ خورد میں عوام کو ستانے کی کوئی کسر نہ چھوڑی نذارنے وصول کرنے کے باوجود عوام کو ذلیل خوار کرنے میں تمام محکموں سے آگے نکل گے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker