تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اوکاڑہ ضلع بھر میں نان سٹاپ ڈکیتیوں کاسلسلہ جاری

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ ضلع بھر میں نان سٹاپ ڈکیتیوں کاسلسلہ جاری پولیس ڈکیتی کی وارداتوں کوکنٹرول کرنے میں بُری طرح ناکام ہوگئی جس سے شہری اور دیہاتی غیر محفوظ ہو کررہ گئے۔ گزشتہ ایک روز میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے 34تولے طلائی زیورات2عدد موٹر سائیکلوں ، موبائل فونز، پیٹرانجن اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 7ون ایل کے رہائشی طاہر شہباز کے گھر گزشتہ رات آتشیں اسلحہ سے مسلح پندرہ نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو کمرے میں بندکردیا اور گن پوائنٹ پر گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے 2تولے طلائی زیورات، رائفل 222بور، 8عدد موبائل فون اور2لاکھ 78ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری واردات میں علیم ٹاؤن کارہائشی خالدمحمود موٹرسائیکل نمبر اوکے ایل 3290پرسوار ہوکررنیالہ خورد جارہاتھا کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اورگن پوائنٹ پراُس سے موٹرسائیکل، موبائل فون، اور 4700روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ نورپور کے رہائشی محمد عاشق اپنے بھائی طالب حسین کے ہمراہ موٹرسائیکل نمبر ایس ایل ایل 5306پر سوار ہوکرجارہے تھے کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر روکا اور گن پوائنٹ پراُن سے موٹرسائیکل 2عدد موبائل فون اور23400روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ بہاول پور کا رہائشی اویس اپنی موٹرسائیکل پرسوار ہوکرجارہا تھاکہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح چار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے 2عدد موبائل فون اور 6700روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ 15ون ایل کے رہائشی مشتاق، بابر اور آصف رکشہ میں سوار ہوکرواپس گھر آرہے تھے کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکااورگن پوائنٹ پراُن سے 2عدد موبائل فون اور 75ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ 36ٹوایل کے رہائشی محمد فضل رسول کے گھر سے نامعلوم چور 8تولے طلائی زیورات5 4ہزار روپے نقدی اورقیمتی گھریلو سامان چرا کر لے گئے۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ 16ون آر کے رہائشی مہرریاض رضا کے گھر سے محمد مشتاق، محمدریاض اورمحمدانور 4تولے طلائی زیورات، موبائل فون، پارچات اور 35ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے۔ آٹھویں واردات میں کرسچن کالونی کے رہائشی عامر مسیح کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات، موبائل فون اور نقدی چرا کر لے گئے۔ نویں واردات میں قصبہ 10ون اے ایل کے رہائشی محمد رفیق کے رقبہ سے وقار احمد اورکاشف 25ہزار روپے مالیت کا اکبرپیٹر انجن چرا کر لے گئے۔ دسویں واردات میں نواحی قصبہ 20جیڈی کے رہائشی محمد اشر ف کے احاطہ سے خادم، صغیر اور کالے شاہ 50ہزار روپے نقدی مالیت کا دوبکرے چرا کر لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:2نامعلوم ملزمان بھرے بازار میں لیڈی کانسٹیبل کا پرس چھین کر فرارہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker