تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈکیتی اورچوری کی وارداتیں، انتظامیاں خاموش تماشائی

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات،موٹر سائیکل،موبائل فون اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ26ٹو آر کا رہائشی محمد ارشاد موٹر سائیکل پر سوار ہوکر جارہا تھا کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم ڈاکوؤں نے روکا اور گن پوائنٹ پر اس سے موبائل فون اور50ہزار روپے نقدی چھین لئے محمدا رشاد نے مزاحمت کی تو ڈاکوؤں نے فائر مار کراسے شدید زخمی کردیا اور فرار ہوگئے۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ2فور ایل کے رہائشی جاوید اختر کے گھر آتشیں اسلحہ سے مسلح چھ ڈاکو داخل ہوئے اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر گھر سے موبائل فون اور17ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ32فور ایل کا رہائشی مقبول احمد ندیم اپنی ڈھاری مویشیاں میں سویا ہوا تھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح چھ ڈاکو اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اسے رسیوں سے باندھ کر گن پوائنٹ پر1لاکھ30 ہزار روپے مالیت کی بھینس چھین کر فرار ہوگئے۔چوتھی واردات میں عبداللہ بستی کے رہائشی محمد رمضان کے گھر سے محمد ساجد اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر ایل ای این8060وغیرہ چرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں شیر ربانی ٹاؤن کے رہائشی ڈاکٹر محمدانوار الحق کے گھر سے محمد یونس عرف چھانگا موبائل فون اور نقدی چرا کر لے گیا۔چھٹی واردات میں وزیر کالونی کی رہائشی رقیہ بی بی بیوہ شوکت علی کے گھر سے اس کے ملازم شہزاد اور ماریہ بی بی موبائل فون،4تولے طلائی زیورات اور50ہزار روپے نقدی چرا کر فرار ہوگئے۔ ساتویں واردات میں رحمان پورہ کے رہائشی ذاکر علی کی آڑھت سے نامعلوم چور تالے توڑ کر6تولے طلائی زیورات،3لاکھ78ہزار روپے نقدی اور چیک بک چرا کر لے گئے۔آٹھویں واردات میں اسد اللہ پور کی رہائشی رابعہ بی بی کے گھر سے محمد احمد، محمد اعظم، آسیہ بی بی، زبیدہ بی بی اور شازیہ بی بی وغیرہ طلائی زیورات اور نقدی وغیرہ چرا کر لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  ملک کے مختلف شہروں میں8.1 شدت کا زلزلہ،8افراد جاں بحق، سینکڑوں زخمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker