تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مسلح افراد نےخاتون سمیت دو بیٹیوں اور2بیٹوں کوشدید زخمی کردیا

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آتشیں اسلحہ سے مسلح افراد نے حملہ کرکے خاتون اس کی دو بیٹیوں اور دو بیٹوں کو دستی آلات کے وار کرکے شدید زخمی کردیا اور اسلحہ کے زور پر حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کے25عدد مویشی،2عدد پیٹر انجن اور دیگر سامان چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ قطب ساڑھو کے رہائشی محمد شریف کے گھر آتشیں اسلحہ سے مسلح میاں امجد، افضل، نذر، سرور، محمد نواز اور محمد عباس سمیت 19افراد داخل ہوئے اور دستی آلات سے حملہ کرکے محمد شریف کی بیوی عائشہ بی بی،بیٹیوں سلمیٰ،نجمہ اور بیٹوں خالد اور قاسم کو شدید زخمی کرکے گن پوائنٹ پر حویلی سے لاکھوں روپے مالیت کی12عدد بھینسیں،9عدد گائیں،4عدد بکریاں،2عدد پیٹر انجن اور گندم وغیرہ چھین کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیں  نواز شریف کی منسٹر انکلیو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker