تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:پولیس نے6خطرناک ڈاکوؤں کوبھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے چھپ کر بیٹھے ہوئے چھ خطرناک ڈاکوؤں کو گھیرا ڈال کر بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا ہے جبکہ دو ڈاکو اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ پولیس اوکاڑہ پولیس کو اطلاع ملی کہ نواحی قصبہ ہانس موڑ کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح خطرناک ڈاکو ڈکیتی کی بڑی واردات کیلئے چھپ کر بیٹھے ہوئے ہیں جس پر سب انسپکٹر وارث علی نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گھیرا ڈال کر چھ خطرناک ڈاکوؤں صفدر علی، محمد اجمل، عبداللہ، افتخار، مظہر علی اور عاصم شاہ کو بھاری مقدار میں اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا جبکہ دو ڈاکو یوسف عرف یوسی اور زبیر عرف جباری اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے#

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:2نامعلوم ملزمان بھرے بازار میں لیڈی کانسٹیبل کا پرس چھین کر فرارہوگئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker