تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:لاکھوں روپےمالیت کی لکڑی ، مویشی اورموٹرسائیکل چوری کرلئےگئے

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ اور گردونواح میں لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی ، مویشی اور موٹرسائیکل چوری کرلئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 3 فورایل کے علاقہ دار محمد ےٰسین ولد محمد صادق نے پولیس تھانہ صدر کو اطلاع دی کہ رات کے اندھیرے میں ملزمان عابد، جاوید، ارشد اور لیاقت اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ شیشم کے درخت کی لکٹریاں مالیتی ایک لاکھ 20 ہزار روپے ٹریکٹر ٹرالی پر لوڈ کرکے لے جارہے ہیں چنانچہ پولیس نے اِس اطلاع پر ایس ایچ اَو کی قیادت میں فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کا پیچھا کیا تو وہ لوڈشدہ ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرار ہوگئے ۔دوسری واردات میں نواحی قصبہ اَٹھوال خالصہ کے رہائشی ظفر علی ولد مدد علی کے احاطہ مویشیاں کی دیوار گراکر ملزمان منظور احمد ، بلال غوث ، محمد ارشاد ، محمد صدیق اور غلام فرید اپنے دونامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ دوعدد بھینسیں کل مالیتی تین لاکھ 90 ہزار چوری کرکے لے گئے ۔تیسری واردات میں پاکپتن روڈ حویلی لکھا کے رہائشی رانا محمد یحیےٰ ولد راناعبدالکریم کی ہنڈا سی ڈی موٹر سائیکل نمبر۔7603 پی کے کے ملزمان شہزاد ، محمد علی ، قاسم اور نیاز احمد چوری کرکے لے گئے ۔ پولیس نے تمام وارداتوں کے مقدمات درج کرلئے اور ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ: جنرل سیکرٹری قومی وسماجی تنظیم "ماڈا" (جسٹرڈ) کی اسسٹنٹ کمشنر ماہم آصف سے ملاقات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker