تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:نوافراد گن پوائنٹ پردوشیزہ کو زبردستی اغواء کرکےلےگئے

okaraاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)آتشیں اسلحہ سے مسلح نو افراد گن پوائنٹ پر دوشیزہ کو زبردستی اغواء کرکے لے گئے جہاں اسے دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بنایا گیا گزشتہ روز وہ موقع پاکر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق بستی سیدن سائیں کے رہائشی محمدا شرف کی نوجوان بیٹی فرزانہ بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح عمران، سفیان، مصطفی، محبوب، یٰسین اور حفیظ بی بی اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغواء کرکے لے گئے جہاں سفیان اسے اسلحہ کے زور پر دو ماہ تک زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ اس کے ساتھی اسلحہ لے کر پہرہ دیتے رہے گزشتہ روز فرزانہ بی بی موقع پاکر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ: ڈکیتی کی نیت سے چھپے تین ڈاکو گرفتار جبکہ دو ڈاکو پولیس کے چنگل سے فرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker