تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈکیتی اور چوری کی دس وارداتیں، انتظامیاں خاموش تماشائی

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی دس مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، موٹر سائیکل ، موبائل فون ، مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 44جیڈی کے رہائشی راؤ صداقت علی اپنے ساتھی راؤ محمد عمران کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر گھر واپس آرہے تھے کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پراُ ن سے دوعدد موبائل فون اور 26150روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری واردات میں موضع فتوآنہ کے رہائشی رائے مشتاق احمد کے احاطہ مویشیاں میں آتشیں اسلحہ سے مسلح چار ڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر ملازم کو یرغمال بناکر گن پوائنٹ پر 4لاکھ 40ہزار روپے مالیت کی تین عد د بھینسیں چھین کر فرار ہوگئے۔ تیسری واردات میں شاہ یکہ کے رہائشی عبدالرزاق کی دوکان میںآتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوداخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور دیگر سامان چھین کر فرار ہوگئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ20جیڈی کے رہائشی نیاز احمد نے اپنی موٹرسائیکل نمبر بی این ایل 8042گولچوک اوکاڑہ کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں تحصیل روڈ پر واقع سروس شوز دوکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر ہزاروں روپے کے جوتے اور نقدی چراکر لے گئے ۔چھٹی واردات میں تحصیل روڈ اوکاڑہ کے رہائشی ایاز احمدخاں کی دوکان سے نامعلوم چور تالے توڑ کر 257013روپے مالیت کی ایل سی ڈی اور ٹی وی وغیرہ چراکر لے گئے۔ ساتویں واردات میں قصور روڈ کے رہائشی محمد اشفاق کی جیب سے اشرف، تنویراحمداور مظہر موبائل فون اور 12ہزار روپے چرا کر لے گئے۔ آٹھویں واردات میں نواحی قصبہ فتح پور شریف کے رہائشی ثناء اللہ کے احاطہ سے اصغر، شوکت، اور ندیم 1لاکھ 75ہزار روپے مالیت کی بھینس چر اکر لے گئے۔ نویں واردات میں شمسیہ کالونی اوکاڑہ کے رہائشی فقیر حسین کی دوکان سے محمد شاہد ولد محمد شریف 3لاکھ روپے نقدی چر کرفرار ہوگیا۔ دسویں واردات میں نواحی قصبہ 24آر ایل کے رہائشی گھراں بی بی زوجہ بلند کے گھر سے عبدالقیوم، ارشاد ، بوٹا، محمد زیبراورمحمدامین لاکھوں روپے مالیت کے 5تولے طلائی زیورات اور 1لاکھ 50ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے ، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:نواحی قصبہ 36-37ٹوآر،مسلح چارافراد گن پوائنٹ پردوشیزہ کواغوا کرکے لے گئےجہاں اُسے اسلحہ کے زورپر زیا دتی کا نشا نہ بنا یا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker