تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:دوافراد کی اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون سےاجتماعی زیادتی

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دو افراد کی اسلحہ کے زور پر شادی شدہ خاتون سے اجتماعی زیادتی ملزمان کا خاتون پر تشدد اور اسے گلہ دبا کر قتل کردینے کی کوشش۔ پولیس نے خاتون کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر24جی ڈی کی رہائشی شادی شدہ خاتون اپنے گھر میں سوئی ہوئی تھی جس کا خاوند محنت مزدوری کے سلسلہ میں گھر سے باہر تھا کہ رات کی تاریکی میں ملزمان محمد طاہراور امانت علی اس کے گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہوگئے ملزمان نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور خاتون کو زبردستی باری باری زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا بعدازاں ملزمان نے اسے گلہ دبا کر قتل کرنے کی کوشش کی خاتون کے واویلہ پر دیہاتیوں کے آجانے پر ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس نے شازیہ بی بی کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیں  اقوام متحدہ کے نئے سیکرٹری جنرل نے حلف اُٹھا لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker