تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:نوجوان کا پُر اسرار قتل

okaraاوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)نوجوان کا پُر اسرار قتل،نوجوان رہائشی کمرہ میں سویا ہوا تھا جو صبح ہونے پر مردہ حالت میں پایا گیا۔ جس کے سر پر چوٹ کے نشان پائے گئے پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتیش شروع کردی۔ بتایا گیا ہے کہ غفور کالونی اوکاڑہ کے رہائشی عابد گزشتہ شب اپنے مکان کی بیٹھک میں سویا ہوا تھا جو صبح مردہ حالت میں پایا گیا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ کے ایس ایچ او اللہ دتہ بھٹی پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ضروری کاروائی کرتے ہوئے نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس نے مختلف زاویوں سے نوجوان کی ہلاکت پر تفتیش شروع کردی ہے بعدازتفتیش اصل محرکات سامنے آئیں گے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈکیتی اور چوری کی دس وارداتیں، انتظامیاں خاموش تماشائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker