تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ کےنواح میں ڈکیتی وچوری کی متعددوارداتیں، انتظامیاں خاموش تماشائی

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) اوکاڑہ کے نواح میں ڈکیتی و چوری کی متعددوارداتوں کے دوران ڈاکو لاکھوں روپے کی نقدی ،طلائی زیورات ،موٹر سائیکلیں ،موبائل اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز شیخ محمد آصف کا سیلز مین شہباز اقبال اپنی موٹر سائیکل نمبر اوکے کے 922 پر سوار ہو کر ریکوری کر کے واپس آرہا تھا کہ اچانک فیصل آباد روڈ پر آتشیں اسلحہ سے مسلح دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے موٹر سائیکل اور 4 لاکھ25 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔دوسری واردات میں ڈسٹرکٹ کمپلیکس اوکاڑہ کا رہائشی عمران محمود اپنی موٹر سائیکل اوکے ڈی 4156 پر سوار ہو کر آرہا تھا کہ اچانک اکبر روڈ اوکاڑہ آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکو نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے 13 ہزار روپے نقدی، موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گیا۔ تیسری واردا ت میں کریم ٹاؤن اوکاڑہ کا رہائشی عبداللہ اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس گھر جا رہا تھا کہ اچانک راستے میں ڈاکٹر کالونی کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے موٹر سائیکل ، موبائل فون اور 6 ہزا رروپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ چوتھی واردات میں ڈسٹرکٹ کورٹس اوکاڑہ کی نمیرہ سلیم ایڈوکیٹ کابھائی شہزاد کلیم اپنے پلاٹ میں کام کر وارہا تھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح اٹھارہ ڈاکو آئے اور گن پوائنٹ پر اُس سے موبائل فون اور 8 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ پانچویں واردات میں فیض نگر کا رہائشی محمد زبیر اپنے ڈرائیور ظہور احمد کے ہمراہ کا رمیں سوار ہو کر لاہور سے واپس گھر آرہے تھے کہ اچانک راستے میں چک کمبوہ کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکو ؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُس سے دو عدد موبائل فون اور 31,700 روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ راج گڑھ کے رہائشی محمد اعجاز اپنے ساتھیوں محمد رفیق اور لیاقت علی کے ہمراہ کار نمبر این8997 پر سوار ہو کر آرہے تھے کہ اچانک راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح سات نا معلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُن سے کار ، تین عدد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ ڈولو وال کے رہائشی محمد اسلم کے گھر آتشیں اسلحہ سے مسلح بیس ڈاکو اندر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر گھر سے 3 تولے طلائی زیورات 20 تولے چاندی اور 55 ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ آٹھویں واردات میں رحمان کالونی اوکاڑہ کے رہائشی اظہر علی کے گھر سے نا معلوم چور تالے توڑ کر 6 تولے طلائی زیورات، قیمتی پارچات اور نقدی چُرا کر لے گئے۔ نویں واردات میں نواحی قصبہ کندووال کے رہائشی مختیا احمدنے اپنی موٹر سائیکل نمبر ایل ای ایل 2937 گھر کے باہر کھڑی کی جسے نا معلوم چور چُرا کر لے گئے۔ دسویں واردات میں کانی پور کے رہائشی افتخار کے احاطہ سے یٰسین ، احمد علی، شہباز ، ظفر، مرتب اور نور احمد 7 لاکھ روپے مالیت کی چار بھینیں چُراکر لے گئے، پولیس نے مقدمات درج کر لیے ہیں*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button