تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ شہر اورگردو نواح میں ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاپ وارداتوں کاسلسلہ جاری

okaraاوکاڑہ(محمد مظہررشید) اوکاڑہ شہر اور گردو نواح میں ڈکیتی اور چوری کی نان سٹاپ وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے۔گذشتہ روز ڈکیتی اور چوری کی چودہ وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سات موٹر سائیکلوں، موبائل فون، مویشیوں اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کیمطابق نواحی قصبہ44 تھری آر کے رہائشی محمد سلیم اپنے ساتھی عظیم اظہر کے ہمراہ اوکاڑہ آرہے تھے کہ اچانک راستے میں قصبہ 13 فورایل کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح دو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زورپر روکا اور گن پوائنٹ پر اُن سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی وغیرہ چھین کر فرار ہوگئے۔دوسری واردات میں حسن پورہ کے رہائشی محمود حسن اپنی موٹر سائیکل پر سوارہو کر جارہا تھاکہ راستے میں قصبہ 2 ون ایل کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح چار نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُ س سے موٹر سائیکل، تین عدد موبائل فون اور 12 ہزار روپے نقدی چھین کر فرارہو گئے۔ تیسری واردات میں نواحی قصبہ 5 ون ایل کے رہائشی اعجاز احمد ا پنی خالہ کے ہمراہ موٹر سائیکل نمبر ایل ای ایل8459 پر سوار ہو کر آرہے تھے کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُ ن سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور 6200 روپے نقدی چھین کر فرارہو گئے۔ چوتھی واردات میں نواحی قصبہ 33 ون اے ایل کے رہائشی ایم خالد محمود ویگن نمبر سی بی 3417 پر سوار ہو کر جارہا تھا کہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ر وکا اور گن پوائنٹ پر اُ ن سے 8 عدد موبائل فون اور 9300 روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ 27 ڈی کا رہائشی امیر حسن اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر واپس گھر آرہا تھاکہ راستے میں آتشیں اسلحہ سے مسلح تین نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُ س سے ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ چھٹی واردات میں نواحی قصبہ 14 ون آر کے رہائشی سید احمد اپنے ساتھی سید وقاص محمود کے ہمراہ کار میں سوار ہو کرواپس گھر آرہے تھے کہ راستے میں قصبہ 13ون آر کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح تین ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اُ ن سے 3 عدد موبائل فون اور نقدی چھین کر فرارہو گئے۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ 5ون اے ایل کے رہائشی عمردراز اپنے احاطہ مویشیاں میں سویا ہو ا تھا کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح چھ ڈاکو اند ر داخل ہوئے اور اسلحہ کے زور پر اُ سے رسیوں سے باھند کرگن پوائنٹ پر 6 لاکھ80ہزار روپے مالیت کے مویشی ٹرک میں لوڈ کر کے لے گئے۔اٹھویں واردات میں نواحی قصبہ گشکوریاں کے رہائشی عابد حسین کے گھر سے اللہ دتہ، نعیم اور جاوید اقبال موٹر سائیکل نمبر او کے کے 446 ڈسٹرکٹ ہسپتال کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُراکرلے گئے۔ دسویں واردات میں صابری کالونی کے رہائشی شاہد ندیم نے اپنی موٹر سائیکل نمبر او کے کے 317 گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُرا کرلے گئے۔گیارہویں واردات میں نواحی قصبہ 53 تھری آر کے رہائشی محمد سجوار نے اپنی موٹر سائیکل نمبر ایل ای 8119 کچہری میں کھڑی کی جسے نامعلوم چور چُراکر لے گئے۔ بارہویں واردات میں نواحی قصبہ 53 ٹو ایل کے رہائشی ظفر اقبال کے گھر سے شوکت، عابد، اکرم اور علی شیر 2 عدد موبائل فون اور نقدی وغیرہ چُراکر لے گئے۔ تیرہویں واردات میں نواحی قصبہ 12جیڈی کے رہائشی شیر کے گھر سے محمد اقبال ، نیاز، شریف اورعبدالرزاق 1لاکھ 20ہزار روپے مالیت کی گائے چُراکرلے گئے۔ چودہویں واردات میں اے بلاک اوکاڑہ کے رہائشی وقار صابر کی جیب سے نامعلوم چور موبائل فون اور 51ہزار روپے نقدی چُراکرلے گئے، پولیس نے مقدمات درج کرلیے ہیں

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :اغوا کی سات مختلف وارداتیں، شادی شدہ خاتون سمیت پانچ لڑکیوں اغوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker