Uncategorized

اوکاڑہ:قبضہ گروپ نے میرے شوہر کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیاہے

15-07-2013اوکاڑہ ( محمد مظہررشید)قبضہ گروپ نے میرے شوہر کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر قبضہ کر لیا ہے قبضہ گروپ مسلسل مجھے ،میرے شوہر اور میرے بچوں کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں DPOاور متعلقہ تھانہ پولیس کوئی کاروائی نہیں کر رہی 18,19دن ہوگئے ہیں قبضہ گروپ میرے گھر میں جو بھی سامان تھا سب اٹھا کہ لے گئے ہیں میرے شوہر کو اوکاڑا میں جواد ایونیو اور اکرم ولاز جیسے جدید رہائشی منصوبے متعارف کروانے کی سزا دی جا رہی ہے 30سال سے زائد عرصہ ہوگیا ہمیں رزق حلال کھانے کی سزا دی جا رہی ہے پولیس اور مقامی انتظامیہ کوئی تعاون نہیں کر رہی ہماری وزیراعلیٰ پنجاب سے اپیل ہے کہ قبضہ گروپ سے ہماری جان چھڑوائی جائے اور ہمیں انصاف دلایا جائے اوکاڑا کے معروف ٹاؤن جواد ایونیو کے مالک عمران شہزاد کی اہلیہ ثمرین عمران کی اپنے بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس ثمرین عمران نے اپنے بیٹے حسیب عمران اور بھائی عمیر احمد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ناصر شفیع وغیرہ کے ساتھ میرے شوہر کا کاروباری تعلق تھا میرے شوہر کا ناصرشفیع کے ساتھ کوئی لین دین نہیں ہے جیسے ہی میرا شوہر ملک سے باہر گیا تو قبضہ گروپ نے جواد ایونیو میں واقع ہمارے کروڑوں روپے کے گھر پرقبضہ کر کے ہمیں گھر سے باہر نکال دیا اور ہمارا لاکھوں روپے کا قیمتی سامان بھی لوٹ لیا بار بار رابطے کے باوجود پولیس اور انتظامیہ کوئی کاروائی نہیں کر رہی ہے میرے شوہر کو اوکاڑا میں جواد ایونیو اور اکرم ولاز جیسے جدید رہائشی منصوبے متعارف کروانے کا اعزاز حاصل ہے شہر کا قبضہ ،مافیا کافی دیر سے ان کے پیچھے ہوا پڑا ہوا تھا قبضہ مافیا لین دین کا جھوٹا تنازعہ بنا کر ہماری کروڑوں روپے کی جائیداد پر قبضہ کرنا چاہتا ہے پولیس ہماری کاروائی کرنے کی بجائے میرے شوہر کے خلاف جھوٹے مقدمات درج کررہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل ہے کہ قبضہ گروپ سے ہماری جان چھڑوائیں اور ہمارے گھروں پر قبضہ کرنے والے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ہمیں انصاف دلوایا جائے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈکیتی اور چوری کی دس وارداتیں، انتظامیاں خاموش تماشائی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker