تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:دومختلف واقعات کے دوران ایک عورت سمیت دوافراد جاں بحق

okaraاوکاڑہ(محمدمظہررشید) دو مختلف واقعات کے دوران ایک عورت سمیت دوافرادجاں بحق ہوگئے شکی قلب شخص نے ناجائز تعلقات کے شبہ میں اپنی بیوی کو قتل کردیا جبکہ ایک نوجوان نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کرلی اس کے والد نے متوفی کے دوستوں کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دے دی تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ سے ملحقہ کالونی کے رہائشی چائے فروش ارشاد احمد کے جواں سال بیٹے محمد نعمان کو تشویش ناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو ہسپتال لایا گیا جسے فوری طور پر لاہور منتقل کیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہوسکااور دم توڑ گیا اہل محلہ کے مطابق محمد نعمان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کی ہے جبکہ اس کے والد ارشاد احمد نے پولیس تھانہ اے ڈویژن کو درخواست گزاری ہے کہ اس دوستوں نے اسے زہر دے کر اسے قتل کردیا ہے دوسرا واقعہ اوکاڑہ کے نواحی علاقہ شفقت بلاک میں پیش آیا جہاں پر نذیر احمد نامی شخص کو اپنی بیوی زویا پر شک تھا کہ اس کی بیوی کے کسی کے ساتھ ناجائز تعلقات ہیں جس پر اس نے گذشتہ روز چھری کے پے درپے وار کرکے زویا کو موت کے گھاٹ اتاردیاپولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:قتل کی دو مختلف وارداتوں میں خاتون سمیت دو افراد قتل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker