تازہ ترینعلاقائی

اوکا ڑہ:معمولی تلخ کلامی پر3 بااثرافراد کا چائے فروش کے 13سالہ بیٹے پرتشدد

okaraاوکا ڑہ (محمدمظہررشید ) معمولی تلخ کلامی پر تین با اثر افراد کا چا ئے فروش کے 13سالہ بیٹے پر تشدد ،ایک بازو اور ٹانگ مفلوج ہو گی ،پو لیس ملزمان سے ساز باز ہو گی چا ئے فروش کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق غلہ گو دام اوکاڑہ کا رہا ئشی چا ئے فروش عبد الشکور دیپالپور روڈ اوکا ڑہ پر چا ئے فروشی کا کام کر تا ہے جس میں اس کا 13سالہ بیٹا ثقلین عباس بھی اس کے ساتھ اس کا ساتھ دیتا تھا ،مقامی با اثر ملزمان محمد بشیر ، محمد نذیر اور محمدقدوس کو چا ئے دینے گیا تو معمولی تلخ کلا می ہو گی جس پر ملزمان نے تشدد کر کے ثقلین عباس کو شد ید زخمی کر دیا ، ڈاکٹروں نے ثقلین عباس کو شدید زخمی حالات میں لا ہور رئفرکر دیا جہاں پر اس کی ایک ٹانگ اور بازو عمر بھر کے لیے مفلوج ہو گیا جس پر میڈیکل لیگل کی رپو رٹ کر ثقلین عباس کے والد عبد الشکور کی درخواست پر تھا نہ بی ڈویژن پو لیس نے مقد مہ تو تینوں ملزمان کے خلاف درج کر لیا لیکن سابق ایس ایچ او تھا نہ بی ڈویژن مہر محمد یو سف اور ایس آئی لیا قت ڈوگر نے ملزمان سے ساز باز ہو کر ایک ملزم محمد قدوس کو تو جیل بھیج دیا لیکن باقی دونوں ملزمان کو بے گناہ کر نے کے لیے چھو ڑ دیا ہے اور دو ماہ گزر جا نے کے باوجود ملزمان کو گر فتا ر نہ کیا گیا ہے ملزمان مدعی مقد مہ کو مقدمہ واپس لینے کے لیے جان سے مرنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں ،چائے فروش عبد الشکور نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر اوکا ڑہ بابربخت قریشی سے مطالبہ کیاہے کہ ملزمان کو فوری گر فتار کیا جا ئیاور ان کو انصاف دیا جا ئے اس سلسلہ میں جب ایس ایچ او تھا نہ بی ڈویژن اوکا ڑہ نصیر خان سے رابطہ کیا تو انہو ں نے کہاکہ یہ مقد مہ مجھ سے پہلے کا ہے اس کا میر ے علم میں نہیں ہے لیکن مد عی کے ساتھ انصاف ہو گا *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button