اوکاڑہ﴿نمائندہ خصوصی﴾دو نامعلوم ملزمان بھرے بازار میں لیڈی کانسٹیبل کا پرس چھین کر فرار ہوگئے، لیڈی کانسٹیبل انار کلی بازار میں شاپنگ کرنے آئی تھی ملزمان نے اسے شاپنگ کرنے سے محروم کردیا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ پولیس کی لیڈی کانسٹیبل عائشہ بی بی انار کلی بازار اوکاڑہ میں شاپنگ کرنے کی غرض سے آئی جہاں دو نامعلوم ملزمان موقع پاکر بھرے بازار میں اس کا پرس چھین کر فرار ہوگئے جس میں32ہزار روپے نقدی،سروس کارڈ تھا ملزمان نے واردات کرکے لیڈی کانسٹیبل کو شاپنگ کرنے سے محروم کردیا جو مایوسی کے عالم میں تھانہ اے ڈویژن پہنچی اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا٭
You must be logged in to post a comment.