تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:مسلح تین افراد تین بچوں کی ماں کو اغواء کرکے لے گئے

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آتشیں اسلحہ سے مسلح تین افراد تین بچوں کی ماں کو اغواء کرکے لے گئے۔ ملزمان اس کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقدی رقم بھی چوری کرکے لے گئے۔تفصیلات کے مطابق ایوب پارک اوکاڑہ کی رہائشی شادی شدہ خاتون ممتاز اپنے تین نا بالغ بچوں کے ہمراہ گھر کے کام کاج میں مصروف تھی کہ اُس کے گھر میں ملزم ذاکر حسین اپنے دوساتھیوں کے ہمراہ داخل ہوگیا اور ممتاز کو بہلانے پھسلانے لگے اِسی دوران ملزمان نے اُس کے گھر سے ساڑھے سات تولے طلائی زیورات اورایک لاکھ 60ہزار وپے نقدی چوری کی ملزمان ممتاز بی بی کوبھی اغواء کرکے لے گئے پولیس نے ممتاز بی بی کے دیور خضر حیات کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : زرد صحافت کے خاتمے میں ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا مقررین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker