تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:قتل، ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار چھ ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد

اوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے قتل، ڈکیتی کے مقدمات میں گرفتار چھ ملزمان سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا ملزمان نے ناجائز اسلحہ وارداتوں کے بعد چھپا رکھاتھا جسے دوران تفتیش انکشاف کرکے برآمد کروایا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ حویلی لکھا نے ایک مقدمہ قتل میں گرفتار تین ملزمان ثناء اللہ،عمر اور عاشق سے دوران تفتیش ملزمان کے انکشاف پر تین پسٹل 30بور برآمد کرکے قبضہ میں لے لئے پولیس تھانہ حجرہ شاہ مقیم نے ایک ڈکیتی کے مقدمہ میں گرفتار ملزم ذوالفقار عرف ممتاز عرف بھٹو سے دوران تفتیش ایک بندوق بارہ بور جبکہ پولیس تھانہ صدر دیپالپور نے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم سے پسٹل تین بور برآمد کرلیا پولیس تھانہ شیر گڑھ نے ایک مقدمہ میں گرفتار ملزم ارشاد حسین سے ایک کاربین بارہ بور برآمد کرکے قبضہ میں لے لی ملزمان نے وارداتیں کرنے کے بعد ناجائز اسلحہ چھپا رکھا تھا پولیس نے مقدمات درج کرلئے*

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!