تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:تاوان کی رقم نہ دینے پرقتل کرنے کی دھمکیاں دینے والےملزمان ٹریس آؤٹ

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ پولیس نے تاوان کی رقم نہ دینے پر قتل کرنے کی دھمکیاں دینے والے ملزمان ٹریس آؤٹ کرلئے،ملزمان موبائل فون پر کال کرکے شاہد مجید سے پندرہ لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کررہے تھے پولیس نے موبائل فون ڈیٹا کے ذریعے ملزمان ٹریس آؤٹ کئے۔ تفصیلات کے مطابق غفور کالونی کے رہائشی شاہد مجید مغل نے پولیس تھانہ بی ڈویژن اوکاڑہ میں درخواست گزاری کہ کچھ لوگ گزشتہ چند دنوں سے اس سے پندرہ لاکھ روپے کی رقم بطور تاوان طلب کررہے ہیں ملزمان اسے تاوان ادا نہ کرنے پر قتل کردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں جس پر ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن عامر سلطان نے موبائل فون دیٹا کے ذریعے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو ٹریس آؤٹ کرلیا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیئے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:قبضہ گروپ نے میرے شوہر کی کروڑوں روپے کی پراپرٹی پر قبضہ کرلیاہے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker