تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:خاتون سمیت4افرادگن پوائنٹ پر14سالہ دوشیزہ کوزبردستی اغوا کرکےلےگئے

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)آتشیں اسلحہ سے مسلح خاتون سمیت چار افراد گن پوائنٹ پر 14سالہ دوشیزہ کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے جہاں آٹھ روز تک اُسے زیادتی کانشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ 18فور ایل کے رہائشی لیاقت کی 14سالہ بیٹی ندا بی بی کو آتشیں اسلحہ سے مسلح عابد، سلیم مسیح، امجد اور نامعلوم خاتون گن پوائنٹ پر گاڑی میں اغوا کرکے لاہور نامعلوم مقام پرلے گئے جہاں امجد ولدطفیل آٹھ روز تک اسلحہ کے زور پر اُسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا جبکہ اُس کے ساتھی اسلحہ لے کر پہرہ دیتے رہے گزشتہ روز وہ موقع پاکر بھاگ آنے میں کامیاب ہوگئی۔ علاوہ ازیں نواحی قصبہ راٹھورا نوالہ کی رہائشی عابد سلطان کی 14سالہ بیٹی حنا اکرم گھر اکیلی تھی کہ اچانک آتشیں اسلحہ سے مسلح ارشدستار، نومی اور بابر گھر میں داخل ہوئے اورجان سے مارنے کی دھمکی دے کر گن پوائنٹ پر ارشد ستار نے اُسے بے آبرو کردیا جبکہ اُس کے ساتھی اسلحہ لے کر پہرہ دیتے رہے، پولیس نے مقدمات درج کر لئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  وانا میں ڈرون حملہ، چار افراد ہلاک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker