تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:محنت کش لاہور میں سڑک کی تعمیر کے دوران روڈرولر کی زد میں آکر کچلا گیا

اوکاڑا(بیورو رپورٹ) اوکاڑا کا محنت کش لاہور میں سڑک کی تعمیر کے دوران روڈرولر کی زد میں آکر کچلا گیا ۔ ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔ متوفی سات بیٹیوں کا سہارا تھا ۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑا کے نواحی قصبہ ٹھٹھہ روشن کا کارہائشی چونسٹھ سالہ محمد صدیق ولد امام دین قوم مسلم شیخ اپنے اہل خانہ کے ہمرا ہ لاہور کی ایک معرو ف روڈ کنسٹرکشن کمپنی کے ساتھ شوکت خانم ہسپتال عاشق چو ک کے قریب تعمیر ہونے والی سڑک پر روڈ رولر کے سامنے بیٹھ کر کا م کر رہا تھاکہ اچانک شہزاد نامی ڈرائیور نے رولر چلا دیا اور بد قسمت محمد صدیق اسکی لپیٹ میں آکر بری طرح کچلا گیا جسے فوری طور پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچا دیا جہاں وہ زخموں کی تا ب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ رولر ڈرائیور موقعہ سے فرار ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں  “کروڑ روپیہ دیں،نواز شریف کی گھڑی لے جائیں”وزیر اطلاعات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker