علاقائی

اوکاڑہ:لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اوکاڑہ پولیس کے انسپکٹر اور سب انسپکٹر کیخلاف مقدمہ درج

اوکاڑہ ﴿نامہ نگار﴾ لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر اوکاڑہ پولیس کے انسپکٹر اور سب انسپکٹر کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کا مقدمہ درج کر لیا گیا، ایک ملزم تھانہ حجرہ جبکہ دوسرا تھانہ بصیر پور میں بطور ایس ایچ او تعینات ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر اوکاڑہ میں لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس رئوف احمد شیخ کے حکم پر محمد اسماعیل ولد محمد رفیق سکنہ 38 اے جیڈی کی مدعیت میں مقدمہ 155 سی پولیس آرڈر 2002 کے تحت انسپکٹر محمد اسماعیل اور سب انسپکٹر زاہد رمضان کیخلاف درج کیا گیا جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ 3 دسمبر 2009ئ کو انسپکٹر محمد اسماعیل اور سب انسپکٹر زاہد رمضان نے مدعی کے والد محمد رفیق کیخلاف 489 ایف کا مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق دونوں پولیس افسران نے رفیق کا موقف سنے بغیر اسے جیل بھجوا دیا۔ مدعی نے لاہور ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی جہاں سے اندراج مقدمہ کے احکامات جاری ہوئے۔ اس مقدمہ کا ایک ملزم انسپکٹر محمد اپسماعیل اس وقت تھانہ حجرہ اور دوسرا ملزم سب انسپکٹر زاہد رمضان تھانہ بصیر پور میں بطور ایس ایچ او تعینات ہے۔

یہ بھی پڑھیں  کھاریاں:الخدمت اسلامک مائیکروفنانس نے 6افراد کے 120,000روپےکے قرضے منظورکئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker