تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ کے نواح میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کردیاگیا

okaraاوکاڑہ (محمد مظہررشید)اوکاڑہ کے نواح میں معمولی جھگڑے پر نوجوان کو قتل کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 4 وَن آر اے کے رہائشی غلام رسول ولد محمد دین کے بیٹے ذیشان کا چار روز قبل ارشاد عرف کالی اوراُسکے بیٹوں مظہر اور اظہر کے ساتھ جھگڑاہواتھا جس پر ارشاد عرف کالی نے اُسے قتل کردینے کی دھمکی دی تھی ۔ گزشتہ روز ذیشان گھر سے کھیلنے کے لئے نکلااور کافی دیر تک گھر واپس نہ آیاتو لواحقین کو تشویش ہوئی اوراُنہوں نے تلاش شروع کردی ۔ دوران تلاش جب وہ احمد کمہار کے گھر کے سامنے پہنچے تو اُنہوں نے وہاں ایک ریڑھی کے نیچے کالی چادر میں لپٹی نعش دیکھی جس کو شناخت کرنے پر معلوم ہواکہ قتل ہونے والا نوجوان ذیشان ہے جسے مخالفین نے مومی کاغذکا پھندا گلے میں ڈال کر قتل کیا ہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا *

یہ بھی پڑھیں  غیرت ہے بڑی چیز

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker