تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ڈکیتی اورچوری کی مختلف وارداتیں، عوام لاکھوں روپے مالیت کی محروم

okaraاوکاڑہ(نمائندہ خصوصی) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں میں عوام کو لاکھوں روپے مالیت کے مال وزر سے محروم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق فیصل کالونی اوکاڑہ کے رہائش سجاد اصغر خان لودھی سے دو نامعلوم مسلح افراد موٹرسائیکل چھین کر لے گئے۔ ظفر کالونی کے رہائشی عبدالرحمن کے گھر سے تین مسلح افراد خضر حیات، محمد شفیق اور آصف اسلحہ کے زور پر موٹرسائیکل،طلائی زیورات آٹھ موبائل فون لا ئسینی پسٹل ، لیپ ٹاپ ولاکھوں روپے مالیت کا دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ منڈی احمد آبادی کے رہائشی یا سر رفیق ہمراہ وقاض احمد، سہیل احمد، محمد اشرف، محمد احمد ایک سوزو کی وین پر سوار ہو کر لاہور سے منڈی احمد آباد جارہے تھے کہ نواحی قصبہ بھانہ صاحبہ کے قریب چھ نامعلوم ڈاکوؤں نے روک لیا اسلحہ کے زور پر پانچ موبائل فون اور 20ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔ سکنہ قادر آباد حجرہ شاہ مقیم کے رہائشی غلام محی الدین کے گھرچار ڈاکو داخل ہوگئے اسلحہ کے زور پر بارہ تولے طلائی زیورات، دو موبائل فون اور دولاکھ 56ہزار روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔ چک نمبر 53ٹو ایل کے رہائشی لیاقت علی خان کی موٹرسائیکل کمپنی پارک اوکاڑہ نامعلوم ملزمان چوری کرکے لے گئے۔ برج جیوے خان کے رہائشی عبدالرشید کی ڈھاری سے ملزم خالد 2لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی چوری کرکے لے گیا۔ رحمن کالونی اوکاڑہ کے رہائشی خالد بشیر کی واقع دوکان دیپالپور ٹاؤن سے نامعلوم ملزمان تالے توڑ کر آٹھ لاکھ 32ہزار روپے مالیت کا الیکٹرانک کا سامان چوری کرکے لے گئے پولیس نے مقدمات درج کر لئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!