تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: ڈی بلاک، تیزآندھی میں چھت سے گرکرایم بی اے کا سٹوڈنٹ 23سالہ نوجوان طلحہ جاں بحق ہوگیا

اوکاڑہ(بیورورپورٹ)تیز آندھی میں چھت سے گر کر نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی بلاک اوکاڑہ کا رہائشی 23 سالہ نوجوان طلحہ گزشتہ شب تیز آندھی میں مکان کی چھت پر پڑا جنریٹر ڈھانپنے گیا کہ آندھی کے تیز جھونکے سے وہ چھت سے زمین پر آگرا اور شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا اور جاں بحق ہو گیا طلحہ اپنے ماہ باپ کا اکلوتا بیٹا تھا اور ایم بی اے کا سٹوڈنٹ تھا مرحوم طلحہ کو سینکڑوں افراد کی موجودگی میں مقامی قبرستان گھوڑے شاہ سپرد خاک کر دیا گیا اس دوران ہر آنکھ اشکبار تھی طلحہ کی اچانک موت پر قریبی بازار سوگ میں بند ہو گئے *

یہ بھی پڑھیں  یمنی حکومت اور عرب امارات کے علیحدگی پسندوں کے درمیان معاہدہ طے پا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker