تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:اوکاڑہ کے نواح میں ڈاکوؤں راج

اوکاڑہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ کے نواح میں ڈکیتی کی دومختلف واردات کے دوران ڈاکو اَسلحہ کے زور پر لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات ، نقدی اور دیگر سامان چھین کرلے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں 25 وَن ایل کا رہائشی سید حسن اعجاز ولد سید مہندی اپنے ڈرائیور مشتاق شاہ ، بیٹا سید احسان علی اور بیوی کے ہمراہ لاہور سے واپس اپنی گاڑی میں سوار ہوکر گاؤں کی جانب جارہے تھے کہ جب وہ اختر آباد شیرگڑھ روڈ دربار بابا اُم شاہ کے قریب پہنچے تو آتشیں اَسلحہ سے مسلح سات نامعلوم افراد نے لکڑی پھینک کر روڈ کر بلاک کیا ہوا تھا جیسے ہی گاڑی وہاں پہنچی تو ملزمان نے اُنہیں اَسلحہ کے زور پر روک لیا اور اُن کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا سولہ تولے سونا، موبائل فون اور نقدی 3 لاکھ روپے چھین کرفرار ہوگئے ۔ دوسری واردات میں محلہ صدیق نگر شیر گڑھ کے رہائشی کاشف ممتاز ولد محمد حیات کے پٹرول پمپ پر شام چار بجے کے قریب آتشیں اسلحہ سے لیس تین موٹر سائیکل سوار ڈاکو آئے اور اُنہوں نے ملازمین دلاور عباس ولد محمد اسلم ، محمد عاشق ولد فیض احمد سے اَسلحہ کے زور پر 2 لاکھ روپے نقدی ، بارہ بور بندوق اور دوعدد موبائل فون چھین لئے اور جائے واردات سے فرار ہوگئے ، پولیس نے دونوں وارداتوں کے مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم عمران خان کا آج پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker