تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ڈاکٹرعبدالقدیرعالم اسلام کے ہیرو ہیں ان کے خلاف احتجاج کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں . عابد حسین بودلہ

اوکاڑہ ( بیورورپورٹ)ڈاکٹر عبدالقدیر خان موومنٹ پاکستان کے مرکزی چیئرمین عابد حسین بودلہ ،مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت و کالم نگار قاسم علی اور چیئرمین یوتھ حمزہ صدیق نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹرعبدالقدیرعالم اسلام کے ہیرو ہیں ان کے خلاف احتجاج کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں ہندوؤں کو پاکستان کا وجود ہی آج تک کانٹے کی طرح چبھ رہاہے ایسے میں وہ ایک ایٹمی پاکستان کو کیسے قبول کرسکتا ہے جس کا سہرا عظیم قومی ہیرو ڈاکٹرعبدالقدیر خان کو جاتا ہے وہ ان خیالات کا اظہار ہندوستان میں دہلی یوتھ کانگریس کی جانب سے عظیم خان کے خلاف احتجاجی مظاہرے کے ردعمل میں کررہے تھے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے پاکستان کو ایٹم بم کا تحفہ دیا یہ جس سے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا سر فخر سے بلند ہوگیا اور دنیا کے ہر مسلمان ملک کو احساس تحفظ حاصل ہوااور ڈاکٹر صاحب کا یہی عظیم کارنامہ بھارت سمیت کفر کے دیگر علم برداروں خصوصاََ امریکہ ،اسرائیل اور بھارت کی نظروں میں جرم ٹھہرا اور وہ وقتاََ فوقتاََ عظیم ہیرو اور عالم اسلام کے محسن کے خلاف پروپیگنڈہ اور احتجاج کرتے رہتے ہیں جو کہ چاند پر تھوکنے کے مترادف ہے ہم بھارت سمیت کسی بھی طاقت کے ایسے کسی بھی احتجاج اور ڈاکٹر صاحب کے خلاف الزامات کو جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں*

یہ بھی پڑھیں  الہ آباد:محمد سرورزاہد یو نین کو نسل الہ آباد سے پی ٹی آئی کے بلا مقا بلہ صدر منتخب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker