تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ: چوری اورڈاکو راج، انتظامیاں خاموش تماشائی

okaraاوکاڑہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتوں سے شہری تین عدد موٹر سائیکلوں، مویشیوں، طلائی زیورات، موبائل فون اور نقدی وغیرہ سے محروم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق نواحی قصبہ بی بی پور کا رہائشی عبدالرشید موٹر سائیکل پر سوار ہوکر واپس گھر آرہا تھا کہ راستے میں قصبہ29ٹو ایل کے قریب آتشیں اسلحہ سے مسلح دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور گن پوائنٹ پر اس سے موٹر سائیکل، موبائل فون اور 8500روپے نقدی چھین لئے اسی دوران محمد نعیم سے75ہزار روپے نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ دوسری واردات میں نواحی قصبہ31 فور ایل کے رہائشی ثاقب شہزاد نے اپنی موٹر سائیکل نمبر او کے ایم 2096ویئر ہاؤس کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔ تیسری واردات میں آبادی احمد پور کے رہائشی عبدالمنان نے اپنی موٹر سائیکل نمبر او کے ایم 3768گھر کے باہر کھڑی کی جسے نامعلوم چور چرا کر لے گئے۔چوتھی واردات میں نواحی قصبہ29ڈی کے رہائشی محمد رفیق کے گھر سے خالد حسین، محمد عابد اور محمد بابر43ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے۔ پانچویں واردات میں نواحی قصبہ27فور ایل کے رہائشی مہر نصیر احمد سیال ایڈووکیٹ کے گھر سے اس کا ملازم سرور ولد اللہ دتہ2لاکھ50ہزار روپے نقدی چرا کر لے گیا۔ چھٹی واردات میں بستی رحیم بخش کے رہائشی ندیم حسین کی دوکان سے اس کا ملازم محمد اکبر ولد رفیق5تولے طلائی زیورات45ہزار روپے نقدی اور2 عدد چیک چرا کر فرار ہوگیا۔ ساتویں واردات میں نواحی قصبہ39فور ایل کے رہائشی محمد رضوان کے گھر سے نامعلوم چور طلائی زیورات اور35ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے۔آٹھویں واردات میں کوٹ شاہ مشتاق کے رہائشی غلام رسول کے گھر گزشتہ رات آتشیں اسلحہ سے مسلح بارہ ڈاکو داخل ہوئے اسلحہ کے زور پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گن پوائنٹ پر گھر سے طلائی زیورات اور1لاکھ60ہزار روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ نویں واردات میں نواحی قصبہ25ون اے ایل کے رہائشی علی شیر کے احاطہ سے شبیر، انور اور فاروق5لاکھ25ہزار روپے مالیت کی چار بھینسیں چرا کر لے گئے۔ دسویں واردات میں نواحی قصبہ فاضل والا کے رہائشی چراغدین کے احاطہ سے نامعلوم چور90ہزار روپے مالیت کا بیل چرا کر لے گئے۔ گیارہویں واردات میں نواحی قصبہ جمعیت سنگھ کے رہائشی محمد یٰسین کے احاطہ سے اختر، مظہر اور فرید1لاکھ50 ہزار روپے مالیت کی بھینس چرا کر لے گئے۔ بارہویں واردات میں ڈولہ مستقیم کے رہائشی بشیر احمد کے احاطہ سے نامعلوم چور60 ہزار روپے مالیت کے دو بکرے چرا کر لے گئے جبکہ موضع منگن کے رہائشی نواب علی کی بیٹھک سے شکیل احمد، علی اور سعید احمد تالے توڑ کر325لیٹر ڈیزل ،30بور پسٹل اور10ہزار روپے نقدی چرا کر لے گئے،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں

یہ بھی پڑھیں  میاں چنوں : بس اور ٹرک میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker