تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ :ڈانس کے بہانے لے جا کر دو خواجہ سراؤں سے شراب کے نشہ میں دھت 12افراد کی رات بھر اجتماعی زیادتی

اوکاڑہ (بیورورپورٹ ) ڈانس کے بہانے لے جا کر دو خواجہ سراؤں سے شراب کے نشہ میں دھت 12افراد کی رات بھر اجتماعی زیادتی،مزاحمت پر ایک خواجہ سراء کا سر مو نڈ دیا ، خواجہ سراؤں کا ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، ایس پی کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ، خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کر نے والے ملزمان کو جلد گر فتار کر لیا جائے گا ایس پی انویسٹی کیشن اوکاڑہ ڈاکٹر فر خ رضا ملک ۔تفصیلات کے مطابق تقریب میں ڈانس کرنے کے بہانے شیر گڑھ کے رہائشی ظہور احمد ،کالی ،ریاض وڈاکٹر لیاقت وغیرہ برکت کالونی دیپالپور کے رہائشی خواجہ سراؤں عباس عرف کشش اور نعمان عرف شیشہ کو ساہیوال میں ایک پارٹی میں ڈانس کرنے کے بہانے اپنے ساتھ لے گے ، ملزمان خواجہ سراؤں کو شیر گڑھ کے قریب ایک ڈھاری پر لے گئے وہاں پر مزید آٹھ ساتھیو ں کے ساتھ مل کر شراب کے نشے میں دھت خواجہ سراؤں نعمان عرف شیشہ اورعباس عرف کشش کے ساتھ12افراد نے رات بھر اجتماعی زیادتی کی اور مزاحمت کر نے پر تشدد کر تے ہوئے عباس عرف کشش کا سر مونڈ دیا ، تھانہ سٹی دیپا لپور کے مقدمہ درج نہ کر نے پر درجن کے قریب خواجہ سراؤں نے ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ کے آفس کے سامنے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا ، اورخواجہ سراؤ ں کے ساتھ ہونے والی زیادتی کا مقدمہ درج کر نے اور ملزمان کو فوری گرفتار کر نے کا مطالبہ کیا ،احتجاج کر تے ہوئے خواجہ سراؤں نے ڈی پی او اوکاڑہ محمد فیصل رانا ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور چیف جسٹس پا کستان سے واقع کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے خواجہ سراؤں کے احتجاج پر ایس پی کے حکم پر ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی دیپالپور میں زیادتی کا مقدمہ درج ہونے کے بعد خواجہ سراؤں کا دو گھنٹے تک جاری رہنے والا احتجاجی مظاہرہ پرامن طور پر منتشر ہو گیا ،ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فر خ رضا ملک نے پولیس کا موقف دیتے ہوئے کہاکہ خواجہ سراؤں کے ساتھ زیادتی کر نے والے ملزمان کو جلد گر فتار کر لیا جائے گامقدمہ کی تفتیش میرٹ پر کی جائے گی ملزمان سزا سے نہیں بچ سکیں گے *

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!