تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑا:وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر آج انسداد ڈینگی ڈے منایا گیا

اوکاڑا﴿بیورو رپورٹ﴾ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف کی ہدایات کے مطابق  ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کی زیر نگرانی اوکاڑا میں انسداد ڈینگی ڈے منایا گیااور ابتدائی طور پر ایک واک کا اہتمام کیا گیا۔ڈینگی واک دفتر ٹی ایم اے سے شروع ہوئی جسکی قیادت ای ڈی او صحت ڈاکٹر محمد اطہر،ای ڈی او کیمونٹی ڈیویلپمنٹ رانا گلزار،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرریسکیو 1122 میاں فرازمنیر،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفئیر رانا محمد اشرف اورہیڈ مسٹریس گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ فار سلو لرنرز مسزانیلا طارق نے کی یہ واک جس میں بیت المال، سوشل ویلفئیر،تحفظ ماحول،تعلیم اور سپیشل ایجوکیشن سے منسلک سینکڑوں مردو خواتین اور بچے پلے کارڈز اور بینرز سمیت شامل تھے مختلف بازاروں سے ہوکرپریس کلب چوک میں پاکستا ن کی سلامتی استحکام کی دعائوں سے اختتام پذیر ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں  میٹرو بس سروس ،افتتاح 10 فروری کو کیا جائے گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker