تازہ ترینعلاقائی

اوکاڑہ:ضلعی حکومت اورایرانی گروپ کے زیر اہتمام ڈینگی مکاؤ،ملک بچاؤ ،تقریب منعقد ہوئی

اوکاڑہ (نمائندہ خصوصی ) ضلعی حکومت اورایرانی گروپ کے زیر اہتمام اوکاڑہ آرٹس کو نسل میں ،ڈینگی مکاؤ،ملک بچاؤ ،تقریب منعقد ہو ئی ، تقریب کے مہمان خصوصی ڈی او سی اوکاڑہ چو ہدری عبدالغفور تھے تقریب کی مینجمنٹ ایرانی گروپ کے میجیشن عبدالحنان نے کی تقریب میں سکولوں اور کا لجوں کے بچوں ،صحا فیو ں ،محکمہ صحت ،تعلیم کے افسران اور مردوخواتین کی کثیرتعداد نے شرکت کی جسے ڈینگی شو کا نام دیا گیا ڈینگی شو میں ڈینگی سے بچاؤ اور آگاہی کے لیے میجک شو ،میوزیکل شو،کو ئز پروگرام اور دیگر انٹر ٹینمنٹ کے پر وگرام پیش کیے گے ڈینگی شو ،ڈینگی سے بچاؤ کی معلومات فراہم کر نے کا ذریعہ تھا تقریب کے شر کاء کو پہلے ڈینگی سے متعلق آگاہی مہم پہنچائی گئی بعدازاں کو ئنر پروگرام کے ذریعے شرکاء میں درست جواب دینے والوں کو انعامات سے نوازا گیااس موقع پر ڈی او سی کے علاوہ سینئرصحافی شہباز ساجد ،عابد حسین مغل ،حا فظ حسنین رضا ،جنر ل سیکر ٹری سٹی پر یس کلب احتشام جمیل شامی ،،ڈی او کالجز پر وفیسر عبد الجبارودیگر بھی موجودتھے ۔

یہ بھی پڑھیں  ڈگری کالج بوائز لالہ موسی میں ڈینگی ڈے جوش و جذبہ کے ساتھ منایا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker